اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام اآ باد وائلڈ لا ئف مینجمنٹ بورڈ کا نتظامی کنٹرول وزارت مو سمیاتی تغیر و ماحولیات سے لے کر وزارت داخلہ کو ٹرانسفر کر نے کی منظوری دیدی ہے
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اب وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے تابع نہیں ہو گا،
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ وزرات داخلہ کے ماتحت ہو گا، ایک مہینے میں تمام کاررائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وائلڈ مینجمنٹ کے تمام اثاثہ جات بھی وزارت داخلہ ڈویژن کے سپرد کئے جائیں۔

