Monday, December 15, 2025
ہومپاکستانچیلنجز سے نمٹنے میں مدد کیلئے آئی ایس پی آر کی تنظیم نو کردی گئی

چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کیلئے آئی ایس پی آر کی تنظیم نو کردی گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاک فوج کے میڈیا ونگ کی سربراہی اب مستقل طور پر حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کریں گے۔ذرائع کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کی تازہ ترین تنظیم نو پاکستان کے معلوماتی ماحول میں پیچیدہ چیلنجز کے پیش نظر کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے شعبہ کی توسیع سے کام کے نئے شعبے تلاش کیے جائیں گے جو ذرائع کے مطابق کام کے سابقہ طریقہ کار سے مختلف ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف پاک فوج کے میڈیا ونگ کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہیں گے جب کہ دو میجر جنرلز ان کے ماتحتوں کے طور پر ان کی مدد کریں گے تاکہ وہ انتشار پھیلانے والے عناصر سے لاحق خطرات کو کم کرسکیں۔مزید یہ کہ میجر جنرلز کی تقرریاں چند روز میں مکمل ہو جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔