Monday, December 15, 2025
ہوماسلام آباددہشت گردی میں ملوث گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار

دہشت گردی میں ملوث گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار

اسلام آباد (آئی پی ایس )دہشتگردی میں ملوث دو تنظیموں حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا گیا ،وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈال دیا ،حافظ گل بہادرگروپ اور مجید بریگیڈ دونوں جماعتوں کو 2 سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا،دہشت گردی میں ملوث دونوں تنظیموں کو کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالنے کے بعد ملک میں کالعدم جماعتوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا۔ نیکٹا نے حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دے دیا، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالا گیا۔نیکٹا کے مطابق دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا، حافظ گل بہادر گروپ کو 25 جولائی کو کالعدم قرار دیا گیا اسی طرح مجید بریگیڈ گروپ کو 18جولائی کو کالعدم قرار دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔