Wednesday, February 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکی سفارتخانے نے ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں 50 فیصد کمی کر دی

امریکی سفارتخانے نے ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں 50 فیصد کمی کر دی

اسلام آباد(سب نیوز ) پاکستان میں امریکی ویزا درخواستوں کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔امریکی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی سفارتخانے نے ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں 50 فیصد کمی کر دی۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے نے ویزا اپوائنمنٹ کا وقت 440 دن سے کم کر کے 230 دن کر دیا، امریکی سفارتخانہ ایک ماہ میں 10 ہزار ویزا درخواستیں پراسس کر رہا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا کہ ویزے کے اجرا میں پاکستانی سٹوڈنٹس کو ترجیح دی جا رہی ہے، ٹورازم، بزنس اور سٹوڈنٹ کیٹگری میں اپوائنمنٹ کا وقت نصف سے کم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ برس امریکی سفارتخانے نے ریکارڈ ویزا درخواستیں پراسس کیں، امریکی سفارتخانے میں بیک لاگ کم کرنے کیلئے قونصلر آفیسرز کی تعداد بڑھا دی گئی۔ امریکی سفارتخانے کے ذرائع نے مزید بتایا کہ امیگرینٹس ویزا درخواستوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پراسس کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔