Wednesday, February 18, 2026
ہومدنیاوالد نے جو خواہش کی تھی وہ حاصل کر لی، مزاحمت ختم نہیں ہوگی: شہید ہنیہ کے بیٹے کا ردعمل

والد نے جو خواہش کی تھی وہ حاصل کر لی، مزاحمت ختم نہیں ہوگی: شہید ہنیہ کے بیٹے کا ردعمل

غزہ :مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ کا پیغام سامنے آگیا۔
شہید کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ کا کہنا تھاکہ میرے والد نے جس چیز کی خواہش کی تھی وہ انہوں نے حاصل کر لی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی قبضے کے خلاف اورایک انقلاب کیلئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔
عبدالسلام ہنیہ کا کہنا تھاکہ قیادت کے قتل سے فلسطینی مزاحمت ختم نہیں ہوگی، آزادی کے حصول تک حماس مزاحمت جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد نے ہر روز اپنے آپ کو شہید تصور کیا، ہمیں اپنے والد پر فخر ہے اور ہمارا سر اس فخر سے بلند ہے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔