کراچی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رہ کر پاکستان کے اداروں یا سیاستدانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
عتیق الرومیتی کے مطابق پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ویزا پابندیوں جیسے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلف ممالک یا یو اے ای میں رہنے والے پاکستانی ہوشیار رہیں۔’آج کل وہ چیز نہیں ہے، سوشل میڈیا پر اپنے ملک یا اداروں کے خلاف غلط انفارمیشن یا غلط تاثر پیدا کرنا بالکل منع ہے، ایسا کرنے پر فوری کارروائی ہوگی، کچھ لوگوں کو عمر قید بھی ہوئی ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ 10 سے 15 لوگوں کو 15 سال تک قید کی سزا ہوئی ہے اور کافی لوگوں کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا ہے۔
یو اے ای کے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر صارفین جو بھی مواد شیئر یا لائیک کریں گے وہ ان کے ریکارڈ میں جائے گا، کسی کے ریکارڈ میں یہ بات آ گئی اور وہ اگر یواے ای کا ویزا اپلائی کرے گا تو اس کو ویزا نہیں ملے گا۔
پاکستان کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف متحدہ عرب امارات کے سخت اقدامات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
