Wednesday, February 18, 2026
ہومپاکستانخود کو نیب اعلیٰ حکام ظاہر کر کے دھوکہ دینے والوں سے عوام الناس ہوشیار رہیں، نیب اعلامیہ

خود کو نیب اعلیٰ حکام ظاہر کر کے دھوکہ دینے والوں سے عوام الناس ہوشیار رہیں، نیب اعلامیہ

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ خود کو نیب اعلیٰ حکام ظاہر کر کے دھوکہ دینے والوں سے عوام الناس ہوشیا ررہیں، نیب آفیشل لیٹر ہیڈ پر کال اپ لیٹر جاری کرتا ہے اور کسی بھی خط و کتابت کےلیے فون کال / ایس ایم ایس/ وٹس ایپ میسج نہیں کرتا۔ بدھ کو نیب سے جاری بیان کے مطابق نیب نے کہا ہے کہ عوام النا س کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کچھ عناصر نیب اعلیٰ حکام کے روپ میں عوام کو بذریعہ فون / ایس ایم ایس /واٹس ایپ کال /جعلی خطوط ا ور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے ہراساں کرنے اور سرکاری و کارباری افراد کو مجبور کر کے ان سے رقوم بٹورنے یا کسی قسم کی غیر قانونی رعایت حاصل کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں، ان تمام ہتھکنڈوں سے بالواسطہ اور بلاواسطہ نیب کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
نیب آفیشل لیٹر ہیڈ پر کال اپ لیٹر جاری کرتا ہے اور کسی بھی خط و کتابت کےلئے فون کال /ایس ایم ایس/ وٹس ایپ میسج نہیں کرتا،عوام ایسے عناصر کی جعلسازی میں ہر گز نہ آئیں۔اگر کوئی بھی شخص خود کونیب کا عہدیدار ظاہر کرکے کسی قسم کے غیر قانونی کام پر مجبور کرنے یا رقم کی وصولی کے لئے بلیک میل کرے تو ایسی شکایت یا مشکوک کال کی فوری اطلاع درج ذیل رابطہ نمبر /ای میل ایڈریس پر دیں۔ یاد رکھیں ، ان عناصر کےخلاف قانونی چارہ جوئی جار ی ہے اس سلسلے میں کئی دھوکے بازوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔