Monday, February 2, 2026
ہومدنیااسماعیل ہنیہ کی تدفین جمعہ کو دوحہ میں کی جائے گی

اسماعیل ہنیہ کی تدفین جمعہ کو دوحہ میں کی جائے گی

دوحہ:حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تدفین سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی تدفین جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آج صبح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کردینے کی خبر سامنے آئی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔