Monday, February 2, 2026
ہومپاکستانسعودی عرب میں قتل ہونےوالے پاکستانی ملک اسد کی نمازجناز ہ ادا،ملزمان گرفتار

سعودی عرب میں قتل ہونےوالے پاکستانی ملک اسد کی نمازجناز ہ ادا،ملزمان گرفتار

جدہ(خالد نواز چیمہ)گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان ٹیکسی ڈرائیور ملک علی اسد اعوان جو عرصہ 12 سال سے جدہ میں مقیم تھاکو چند دن پہلے سعودی عرب کے شہر جدہ میں معمولی سی تکرار پر سعودی شہری نے قتل کر دیا ۔

علی اسد عوان کی لرزہ خیز موت کی خبر تارکین وطن پر بجلی بن کر گری ،
ایک نہایت ہی دلیر نوجوان خوبصورت چہرہ گہرے زخم لگنے کے باجود خود ہی اپنی گاڑی ڈرائیو کر کے زندگی موت کی کشمکش میں خود ہی ہسپتال تک پہنچ گیا ۔
خون زیادہ بہ جانے کی وجہ سے علی اسد عوان اپنی جان کی بازی ہار گیا ۔
سعودی پولیس نے فوری کاروائی کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اطلاع ملتے ہی فوری پاکستانی قونصلیٹ کے ویلفیئر عملے سے رپورٹ طلب کرلی۔

قونصلیٹ کے ویلفیئر کے عملے کو بھرپور تعاون کی ہدایت کی ۔
جدہ میں ملک علی اسد کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔
مرحوم علی اسد کے والد ملک اسد اعوان گوجرانوالہ سے بیت المال کے سابقہ چیئرمین چوہدری مبشر افضل چیمہ اور ان کے عزیز و اقارب الریاض اور سعودی عرب کے مختلف شہروں سے لوگوں نے شرکت کی ہر انکھ ہر دل اپنے دکھ کا اظہار کر رہا تھا ۔
مرحوم کی میت اج صبح پانچ بجےPIA فلائٹ نمبر 842 کے ذریعے جدہ سے لاہور روانہ ہوگی ان کے ابائی علاقہ کھیالی گوجرانوالہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔