Sunday, September 8, 2024
ہوماسلام آبادایف آئی اے کا سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے گرد گھیرا تنگ ،، لینڈ پرمٹ پر ڈبل الاٹمنٹ کا انکشاف ، ریکارڈ طلب ، نوٹس کی کاپی سب نیوز پر

ایف آئی اے کا سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے گرد گھیرا تنگ ،، لینڈ پرمٹ پر ڈبل الاٹمنٹ کا انکشاف ، ریکارڈ طلب ، نوٹس کی کاپی سب نیوز پر

اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سی ڈی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل امبر گیلانی کو تحریری مراسلہ لکھا گیا ہے جس کے مطابق کہا گیا کہ سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم کے دور میں پرمٹ کی بنیاد پر جتنی الاٹمنٹس کی گئی ہیں ان سب کا ریکارڈ 30 جولائی کو مہیا کرنے کا کہا گیا ہے تحریری مراسلے میں کہا گیا کہ اس قبل بھی دو خطوط لکھے جا چکے ہیں ایف آئی اے کے تحریری مراسلے کے مطابق لینڈ پرمٹ کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جبکہ ای سی کے تحت کاریجنڈم (متبادل ) پلاٹس کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ بھی مہیا کرنے کا کہا گیا ہے-

ایف آئی اے نے لینڈ پرمٹ کے فرانزک آڈٹ کی رپورٹ بھی طلب کی ہے ،، ای سی کی تمام کاپیاں جو سرنڈر کر دی گئی ہیں انکا ریکارڈ بھی ایف آئی کو مہیا کرنے کا کہا گیا ہے ،، یاد رہے کہ تمام ای سی کے ریکارڈ کا فرانزک آڈٹ کروانے کے لیے سابق ڈائریکٹر لینڈ شفیع مروت نے لیٹر لکھا تھا ،، انتہائی اہم ذرائع نے سب نیوز کو بتایا ہے کہ کہ ای سی پر ڈبل الاٹمنٹ کے متعدد کیسز پکڑے گئے ہیں سب نیوز انوسٹی گیشن سیل مستقبل قریب میں ایسے کیسز کا ریکارڈ منظرعام پرلائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔