Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن بھی شریک ہوئے، سیکرٹری نے اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر مسلم ممالک کی آئندہ کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔