Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزنجکاری کمیشن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی منظوری دے دی

نجکاری کمیشن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی پی ایس )نجکاری کمیشن بورڈ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز)کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیربرائے سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری کی منظوری کے ساتھ ساتھ مالیاتی مشیر لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجکاری کے حوالے سے2025 تک قانونی مراحل مکمل کیے جائیں گے۔ پہلیمرحلے میں تین ڈسکوز کی نجکاری ہوگی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری پرائیوٹائزیشن کے لیے نجی شعبے کی سنجیدگی کا اظہارہوگا۔ اداروں کی شفاف اور جلد از جلد نجکاری کو یقینی بنایا جائے۔ملکی معیشت کی مضبوطی اوربحالی کے لیے نجکاری کا عمل بہت اہمیت کا حامل ہے۔ نجی شعبے کو منتقل ہونے والیاداروں کو منافع بخش بنانے کیمضبوط امکانات ہیں۔ نجکاری کے تمام اہداف بروقت حاصل کریں، حتمی منظوری سی سی او پی دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔