Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزن لیگ سے اتحاد شوق یا محبت کا نہیں، مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب

ن لیگ سے اتحاد شوق یا محبت کا نہیں، مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب

لاہور(سب نیوز ) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے (ن) لیگ سے اتحاد کو مجبوری قرار دیدیا۔ گورنر ہاس پنجاب میں صدرمملکت آصف زرداری کی سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر گورنر پنجاب، ثمینہ خالد گھرکی سمیت دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا جب کہ اختتام پر صدر زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب میں گورنرپنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ محترمہ کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے باپ کی طرح پارٹی کے سر پر ہاتھ رکھا، پاکستان میں ہمیشہ دھاندلی کا شور مچایا جاتا ہے، آصف زرداری نے اس کا حل دیا تھا مگر اس پر عمل نہیں ہوا، ہمارے مسائل کا حل پاک ایران گیس پائپ لائن ہے۔ مسلم لیگ (ن) سے اتحاد سے متعلق سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سے اتحاد شوق یا محبت کا نہیں، مجبوری کاہے، (ن) لیگ کے ساتھ نہ بیٹھتے تو ملک شاید اس حالت میں بھی نہ ہوتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔