Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزلڑنا نہیں چاہتے،لوگوں کواٹھانے سے راستے بند ہوتے ہیں،پی ٹی آئی

لڑنا نہیں چاہتے،لوگوں کواٹھانے سے راستے بند ہوتے ہیں،پی ٹی آئی

اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لڑنا نہیں چاہتے، سب اداروں کی قدر کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے بیوی بچوں کو اٹھانے سے راستہ نہیں بن سکتا، لوگوں کی بچیوں کو اٹھا تو راستہ ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خلق خدا کی آواز کو نہ روکو، تبدیلی کی آواز کو موقع دو۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، پی ٹی آئی پہلی مرتبہ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بننے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے بیانِ حلفی جمع کرواچکے ہیں، الیکشن کمیشن جلد نوٹی فکیشن جاری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پی ٹی آئی کے بارے میں فیصلے پر عمل درآمد کروائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔