Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع

اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے سپریم جوڈئشل کونسل میں شکایت دائر کی، جس میں انتخابات سے پہلے اور بعد کے واقعات کا تذکرہ کیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف مس کنڈکٹ پر انکوائری کی جائے اور الزامات ثابت ہونے پربرطرفی کی سفارش کی جائے۔
شکایت میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا ہے، انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق نتائج جاری کرنے میں بھی ناکام رہا، پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، پی ٹی آئی کارکنان کو اغوا کیا گیا۔
شکایت میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی کوریج پر پابندی عائد ہوئی لیکن الیکشن کمیشن نے کارروائی نہیں کی، میڈیا اور پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی فراہمی بروقت نہیں کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔