Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزجسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی

جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی

اسلام آباد:جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی۔
جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضامندی پھر معذرت کرلی تھی۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دوبارہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف زرداری 2 ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر پہلے ہی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔