Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیر داخلہ کا جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ، حکومت سنجیدگی سے مذاکرات چاہتی ہے، محسن نقوی

وزیر داخلہ کا جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ، حکومت سنجیدگی سے مذاکرات چاہتی ہے، محسن نقوی

اسلام آباد:وزیر داخلہ کا جماعت اسلامی کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ، راولپنڈی میں جاری دھرنے کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان جماعت اسلامی پاکستان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے، اور دھرنے کے مطالبات کے ضمن میں کہا ہے کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق نائب امیر لیاقت بلوچ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا کہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بلوں میں 50 فیصد رعایت دی جائے اور بجلی کے بلوں میں سلیب ریٹ ختم کیے جائیں۔
لیاقت بلوچ وزیر داخلہ کو جماعت اسلامی کے مطالبات سے آگاہ کیا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے، غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے اپنے مذکورہ مطالبات کے حق میں لیاقت باغ راولپنڈی میں دھرنا دے رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔