Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسپیکر قومی اسمبلی کا دبنگ فیصلہ ، پی اے سی کے تین ریٹائرڈ آفیسر ان کی پارلیمنٹ میں انٹری بند ، نام ، عہدے اور تصاویر سب نیوز پر

اسپیکر قومی اسمبلی کا دبنگ فیصلہ ، پی اے سی کے تین ریٹائرڈ آفیسر ان کی پارلیمنٹ میں انٹری بند ، نام ، عہدے اور تصاویر سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار ایا ز صادق کی ہدایت پر محمد شرافت ڈپٹی سیکرٹری ریٹائر پی اے سی ،انعام احمد ڈپٹی سیکرٹری سابق پی اے سی اورفیاض شاہ پی اے سی ڈپٹی سیکرٹری تینوں افسران کے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ آفیسران کنٹریکٹ پر ملازمت میں توسیع کے خواہشمند تھے جبکہ پی اے سی سیکرٹریٹ کی معلومات لیک کرنے کی شکایات بھی موصول ہو رہی تھیں ۔
باوثوق ذرائع کے مطابق فیاض شاہ بائیس گریڈ میں توسیع کی سفارش پیپلزپارٹی کی اعلی شخصیات نے کی تھی جبکہ اسپیکر غیر قانونی عمل کرنے کے خواہاں نہیں ،تاہم معلومات کی لیکج کی شکایات پر اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگائی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔