Friday, October 18, 2024
ہومدنیابھارت اور چین کے درمیان متنازع سرحدی علاقوں سے فوج ہٹانے پر اتفاق

بھارت اور چین کے درمیان متنازع سرحدی علاقوں سے فوج ہٹانے پر اتفاق

نئی دہلی :بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ بھارت اور چین نے طویل عرسے سے جاری سرحدی تنازع کے خاتمہ اور سرحدوں سے دسیوں ہزار فوجیوں کے انخلاء کے لیے فوری طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے چینی ہم منصب وانگ یی سے مشرقی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ اس موقع پر متنازع لائن آف کنٹرول پر موجود دیرینہ مسائل کے جلد حل پر زور دیا۔
بھارت اور چین کے تعلقات جولائی 2020 میں اس وقت خراب ہوئے جب ایک فوجی جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی اور چار چینی ہلاک ہوئے۔
بھارت اور چین نے پینگونگ تسو، گوگرا اور گالون وادی کے شمالی وجنوبی علاقوں سے فوجیں ہٹالی ہیں۔ تاہم بعض فوجی ابھی بھی ان جگہوں پر تعینات ہیں۔
گزشتہ روز بھارتی بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ تاکہ جتنا جلدی ہو سکے مکمل انحطاط حاصل کیا جا سکے۔ سرحد پر امن تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے یہ ضروری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرحدی معاملات چین اور بھارت کے تعلقات کو ظاہر کریں گے۔
چینی خبر رساں ادارے شنہوانے رپورٹ کیا ہے کہ چین اور بھارت کے تعلقات میں بہتری دیگر اقوام کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے اور ترقی کے لیے چین اور بھارت نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔