Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزسرکاری املاک، اسکولوں پر حملے کی فون کال کا فرانزک ٹیسٹ مثبت، نور ولی، احمد حسین کے گرد گھیرا تنگ

سرکاری املاک، اسکولوں پر حملے کی فون کال کا فرانزک ٹیسٹ مثبت، نور ولی، احمد حسین کے گرد گھیرا تنگ

خارجی نورولی محسود اوراحمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ ، خارجیوں کی حال ہی میں منظرعام پرآنے والی فون کال کا فورینزک ٹیسٹ مثبت آگیا حکومت نے دونوں خارجیوں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغازکردیا ہے
واضح رہے کہ چند روز قبل ایک فون کال منظر عام پر آئی جس میں خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کو سنا جاسکتا ہے جس میں وہ سرکاری املاک اور اسکولوں پرحملوں کی باتیں کررہے ہیں۔
بعدازاں نورولی محسود کی ہدایت پرمیرعلی میں گرلزاسکول کوآئی ای ڈی سےاڑاگیا، ٹانک میں ضعیف ٹیچرمیراجان کو بھی ٹارگٹ کلنگ کرکےقتل کردیا گیا۔
حکومت پاکستان نے مذکورہ کال پر قانونی کارروائی کا آغازکیا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔
فون کال میں آوازخارجی نورولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہیں۔ خیال رہے کہ خفیہ کال میں نور ولی محسود ہدایت دے رہا تھا کہ ’امن و امان کی صورت حال بگاڑنے کے دو طریقے ہیں، پہلا طریقہ یہ ہے کہ سرکاری اسکول یا اسپتال کو دھماکے سے اڑایا جائے اور ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا جائے کہ اگر سکیورٹی فورسز ہمارے گھر مسمار کر رہی ہیں تو ہم بھی اسکول، اسپتال اور سرکاری املاک مسمار کریں گے۔
آڈیو کلپ میں نور ولی محسود یہ پیغام بھی دے رہا ہے کہ ’کسی کو اس بات کا علم نہ ہو کہ یہ سب کچھ نور ولی محسود نے کہا ہے اور اگر کسی نے پوچھا تو اپنے ذمہ لے لینا‘۔ کسی بھی طرح ٹی ٹی پی کے سربراہ کو اس کارروائی کا حصہ نہ بنایا جائے کیونکہ اس سے مقامی لوگوں میں ٹی ٹی پی کے لیے نفرت پیدا ہو گی۔
خفیہ کال میں احمد حسین عرف غٹ حاجی لوکل خارجی ثاقب گنڈاپور کو ہدایت دے رہا ہے کہ پولیس، فوج اور ایف سی کے ایسے گھروں کو دھماکے سے اڑانا ہے جو بڑے عہدے پر ہوں، احمد حسین عرف غٹ حاجی غیر اعلانیہ طور پر اسکولوں کو یا تو بند کر دو یا پھر دھماکے سے اڑا دو لیکن یہ بات چیت صرف ہمارے درمیان رہے گی، کسی کو اس کا علم نہیں ہونا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔