اسلام آباد (سب نیوز )صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت ایڈ ہاک ججز سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری دی۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے ججز تعینات ہوں گے۔
صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعینات کرنے منظوری دے دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
