اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیرعلی خیبرپختونخوا کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں، گنڈا پور جلسوں میں کچھ اور اجلاسوں میں کچھ کہتے ہیں۔ جب کہ عطا تارڑ نے جماعت اسلامی کو بھی مذاکرات کی دعوت دی۔اسلام آباد میں امیرمقام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بتائیں ٹمبرمافیا کیخلاف کیااقدامات کیے، ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دی تھی، جماعت اسلامی کی اسلام آباد کی جانب پیش قدمی سمجھ نہیں آتی، حکومت مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کیلئے تیار ہے، جماعت اسلامی کیساتھ بیٹھ کربات کرسکتے ہیں۔
مذاکراتی کمیٹی زیر غور،حکومت جماعت اسلامی سے بات چیت کیلئے تیار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
