Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل از وقت انتخابات کا امکان مسترد کردیا

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل از وقت انتخابات کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا۔کہا، وقت سے پہلے انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی، ۔اپنے ایک بیان میں وزیر قانون اعظم نذیر نے قبل از وقت انتخابات کا امکان مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ قبل از وقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

آئین میں اسمبلیوں کی مدت 5 سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے اللہ خیر کرے گا، اسمبلیاں 5 سالہ مدت پوری کریں گی، مسلم لیگ (ن) پر فوج اور تحریک انصاف کے درمیان نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب ہم سے نہیں عمر ایوب سے لیں۔ واضح رہے چند روز سے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی باتیں زیر گردش ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔