Sunday, September 8, 2024
ہومشوبزاداکار طاہر انجم پر تشدد کرنے والی پی ٹی آئی کارکن کو جیل بھیج دیا گیا

اداکار طاہر انجم پر تشدد کرنے والی پی ٹی آئی کارکن کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور:کینٹ کچہری لاہور کی عدالت کی جانب سے اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے والی پی ٹی آئی کارکن انیلہ ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے آج انیلہ ریاض کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔
عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمہ انیلہ ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔