Sunday, September 8, 2024
ہومتازہ ترینحکومت انڈسٹری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، وفاقی وزیررانا تنویر حسین

حکومت انڈسٹری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، وفاقی وزیررانا تنویر حسین

اسلام آباد:وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ایف پی سی سی آئی وفد نے مہنگی بجلی اور آئی پی پیز سے ناجائز معاہدوں کا معاملہ اٹھایا،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ملک میں توانائی کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے انڈسٹریز بند، معیشت تباہ ہو رہی ہے، توانائی کی قیمتوں کو علاقائی ممالک کے برابر لانا ہو گا ،
آئی ایم ایف سے نجات اور ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے انڈسٹریلائزیشن کی طرف جانا ہوگا،
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت بجلی ٹیرف میں ریلیف فراہم دے تو بزنس کمیونٹی ایکسپورٹ کا 60 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرسکتی ہے،
ملاقات میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، حکومت سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہی ہے،
رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت انڈسٹری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، برآمدات بڑھا کر ہی معاشی ترقی حاصل کی جا سکتے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔