اسلام آباد(سب نیوز )ایف آئی اے انسپکٹر زاہد بھٹی اور اے ایس آئی مظہر شاہ پر مشتمل ایف آئی اے اے سی سی کی ٹیم کا سرگودھا میں ای ٹی پی بی آفس پر چھاپہ مارا ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر عامر حیات اولکھ کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس سے قبل سی ڈی اے میں بطور تحصیلدار خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں ایف آئی آر نمبر 05/2024 سی سی سی میں غیر قانونی طور پر فرضی قانونی ورثا کے حق میں میوٹیشن کی منظوری کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 200 ملین مالیت کے 11 پلاٹ من گھڑت وارثوں کو الاٹ کیے گئے۔
