Friday, October 18, 2024
ہوماسلام آبادپی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور


اسلام آباد: پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار 2 خواتین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ 2 ریاستی اداروں کے خلاف کمپین چلائی گئی، یہ خواتین ملازمت کر رہی ہیں۔ یہ خواتین میڈیا سیل میں کام کرتی ہیں، اگر انہیں ضمانت دی جائے تو کیس پر اثر پڑے گا۔ لگائی گئی دفعات اہم ہیں اور ثبوت بھی موجود ہیں۔
وکیل صفائی علی بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ جو کہا ہے وہ رپورٹ میں دکھا دیں، اس سے متعلق کیا مواد موجود ہے، جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان ملازمین کو خاص مقصد کے لیے ملازمت پر رکھا گیا ہے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ مجھے فائل سے فرحت اور اقرا کا رول دکھا دیں۔
بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی میڈیا سیل کی 2 خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔