Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزحکومت کو مارشل لا سے خطرہ نہیں، اپنی اندر کی لڑائی سے ہی گر جائیگی: فیصل واوڈا

حکومت کو مارشل لا سے خطرہ نہیں، اپنی اندر کی لڑائی سے ہی گر جائیگی: فیصل واوڈا

لاہور(سب نیوز ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت کو کسی مارشل لا سے خطرہ نہیں، حکومت اپنی اندرکی لڑائی سے ہی گر جائے گی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چچا، ماما، تایا ان میں اقتدار کی جنگ ہے، کوئی آئینی بریک ڈان نہیں ہے، یہ ٹی وی پر آکر اپنی نالائقی کا اعتراف کرلیں، اگر اپنی نااہلی، نکمے پن کا اعتراف کریں گے تو قوم اچھی نظر سے دیکھے گی۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ان کی 35 سالہ پرفارمنس پہلے ہی قوم کے سامنے ہے، یہ خود کھڑے ہونے کو تیار نہیں، ان سے بھلائی کی امید نہیں، دوسری طرف تحریک انصاف والے سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج آئینی ادارہ ہوتے ہوئے سابق اور موجودہ حکومت کیساتھ بھی کھڑی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔