Tuesday, September 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزحکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کیلئے مواد موجود ہے: وزیر قانون

حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کیلئے مواد موجود ہے: وزیر قانون

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کے لیے مواد موجود ہے۔پارلیمنٹ ہاس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کیلئے مواد موجود ہے، ریفرنس دائر کرنے سے پہلے اتحادیوں کو بھی ساتھ ملایا جائے گا۔ان کا کہناتھاکہ تمام سیاسی اور قانونی پہلوں کو دیکھا جائے گا پھر ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

دوسری جانب آج ہونے والے وفاقی کابینہ کا اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور نہیں آیا۔ذرائع کا کہنا ہیکہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیر غور آنا تھا تاہم اجلاس میں اس معاملے پر کوئی غور نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ کابینہ اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، عمران خان اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور نہیں آیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔