Sunday, September 8, 2024
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کے انفورسٹمنٹ عملے کے ساتھ بدتمیزی،کار سرکاری میں مداخلت اور سرکاری جگہ پر قبضے کے خلاف ایف آئی آر درج

سی ڈی اے کے انفورسٹمنٹ عملے کے ساتھ بدتمیزی،کار سرکاری میں مداخلت اور سرکاری جگہ پر قبضے کے خلاف ایف آئی آر درج

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کے انفورسٹمنٹ عملے کے ساتھ بدتمیزی،کار سرکاری میں مداخلت اور سرکاری جگہ پر قبضے کے خلاف ایف آئی آر درج،سب نیوز کو دستیاب تھانہ بنی گالہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق موضع موہریاں میں سی ڈی اے زمین پر قائم غیر قانونی دیوار کی تعمیر کے خلاف انفورسٹمنٹ ڈائریکٹیورٹ سی ڈی اے کے حکام نے آپریشن کے دوران دیوار کو مسمار کروایا اور قبضہ واگزار کیا۔تاہم اگلے ہی روز ملزمان شہباز،ندیم و دیگر نے کار سرکاری میں مداخلت کرتے ہوئے دیوار کو دوبارہ تعمیر کر دیا،دیوار کی مسماری کے دوران ملزمان نے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی اور کارسرکاری میں مداخلت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔