Saturday, September 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے پختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع

پی ٹی آئی کے پختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے۔پارٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے 91 ممبران اسمبلی کیبیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ پنجاب سے105 ارکان صوبائی اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے میں ارکان اسمبلی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔