Saturday, September 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزپیپلز پارٹی کا پنجاب میں غیرفعال رہنما ئوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں غیرفعال رہنما ئوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پنجاب کی قیادت نے غیر فعال رہنماں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کے لیے عہدے داروں کی حتمی فہرست تیار کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی رابطے میں نہ رہنے والے رہنما بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے ایسے رہنما جو اپنے حلقوں میں نظر نہیں آتے ہیں، ان سے عہدے واپس لیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ایسے رہنما جو پنجاب کی تنظیم میں اپنے حلقوں کی تنظیم سازی مکمل نہیں کرسکے ان کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران عہدوں کی حتمی فہرستوں میں شامل امیدواروں کے انٹرویو پارٹی کی اعلی قیادت کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔