ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی پر آج پابندی لگا دی جائیگی، فواد چودھری کا دعویٰ

پی ٹی آئی پر آج پابندی لگا دی جائیگی، فواد چودھری کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابینہ کی میٹنگ میں تحریک انصاف پر پابندی کا کام آج کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف اور زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آپ اس غلطی کے بعد کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔آپ نے بلے کا نشان چھین لیا، آپ نے 14 ماہ سے جیل رکھا ہوا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی کا نشان چھلی ، کسی کا کدو تھا پھر بھی ہم جیتے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مظلوم ہے ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آپ نہ سپریم کورٹ کو مان رہے ہیں نہ ہی کسی قانون کو، انہوں نے مطالبہ کیا کہ رؤف حسن اور احمد کو فوری رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا دنیا پاکستان میں ہیومن وائلیشن دیکھ رہی ہے۔عدالت کے ساتھ لڑائی، عوام کے ساتھ لڑائی اور معیشت تباہ ہے۔
فواد چودھری کے مطابق ابھی شروعات ہیں، لیکن آنے والے دنوں میں لوگ چیخیں گے، ٹی ٹی پی سمیت دیگر جماعتوں کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشگردی پی ٹی آئی نہیں کر رہی بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔