ہومٹاپ سٹوریپاکستان کے لیے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کی درخواست ہے، ڈونلڈ لُو

پاکستان کے لیے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کی درخواست ہے، ڈونلڈ لُو

نیویارک:امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسط ایشیا ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان کے لیے امداد کی درخواست کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کےموقع پر انہوں کہا ہےکہ یہ رقم دہشتگردی کیخلاف جنگ،اقتصادی اصلاحات اورقرض کی مد دی گئی ہے، پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت پرتوجہ مرکوزہے۔
انہوں نے کہا کہ امدادی رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت مستحکم کرنےمیں مدد ملےگی۔
مزیدکہا کہ افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورت حال پرتشویش ہے۔افغان شہریوں کےحقوق کےاحترام تک طالبان حکومت سے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔