Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کا ایل ڈی آئی کمپنیوں کو ,54 ارب روپے چھوٹ دینے کا سکینڈل بے نقاب, سیکرٹری تبدیل

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کا ایل ڈی آئی کمپنیوں کو ,54 ارب روپے چھوٹ دینے کا سکینڈل بے نقاب, سیکرٹری تبدیل

اسلام آباد (سب نیوز )وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کا ایل ڈی آئی کمپنیوں کو 54 ارب روپے چھوٹ دینے کا سکینڈل بے نقاب ،وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اس سنگین معاملے کا نوٹس لے لیا۔ایل ڈی آئی کمپنیوں واجبات وصولی میں رعائت دینے کا پہلا لیٹر واپس لے لیا گیا ذرائع وزارت آئی ٹی کے مطابق ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید کے لیے وزارت آئی ٹی کا سوفیصد پرنسپل امائونٹ وصول کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہنگامی اجلاس ۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی سمیت وزارت اور پی ٹی اے افسران کی شرکت۔ایل ڈی آئی کمپنیوں کے نمائندوں کی بھی اجلاس میں شرکت شزہ فاطمہ خواجہ کا ایل ڈی آئی کمپنیوں کو اربوں روپے کی چھوٹ دینے پر برہمی کا اظہارکیا ۔وزارت آئی ٹی کے افسران نے جاری نوٹیفکیشن کو اپنی غلطی قرار دے دیا ۔وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ایل ڈی آئی کمپنیوں سے پچاس فیصد پرنسپل امائونٹ کی بجائے سو فیصد رقم وصول کرنے کا نیا لیٹر جاری کیا جائے ۔

پرنسپل اماونٹ ادا نا کی گی تو لائسنس کی تجدید نہیں ہوگی ۔زیادہ سے زیادہ رقم کی ادائیگی کے لیے چند قسطیں کی جا سکتی ہیں۔ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں طے کیا جائے گا ۔ملک معاشی حالات کے تناظر میں قومی خزانے کو ایک ایک پیسہ چاہئے ۔ملک معاشی مسائل کا شکار ہے ایل ڈی آئی کمپنیاں فوری اپنے واجبات ادا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔