Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزسپیکر قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کا نئی گاڑیوں کا مطالبہ مسترد کردیا

سپیکر قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کا نئی گاڑیوں کا مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد :سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا بڑا فیصلہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کا نئی گاڑیوں کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز نے سپیکر ایاز صادق سے نئی گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے لیے پہلے سے موجود گاڑیاں بالکل ٹھیک ہیں۔
ایاز صادق نے مطالبہ یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ نئی گاڑیاں منگوانے سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔
واضح رہے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو نئی گاڑیاں، دفاتر اور پٹرول کی سہولیات کے ساتھ رکن قومی اسمبلی ہونے کی حیثیت سے ماہانہ تنخواہ، الائونسز اور دیگر سہولیات بھی ملتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔