اسلام آباد(آئی پی ایس ) مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، سی پی پی اے نے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا اتھارٹی کی جانب سے سی پی پی کی درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کی جائے گی۔
مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔