Monday, December 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزجوڈیشل کمیشن نے طارق مسعود اور مظہر عالم کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن نے طارق مسعود اور مظہر عالم کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (سب نیوز )جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن نے ایک سال کے لیے دو ناموں کی منظوری دی۔

ذرائع نے بتایاکہ جسٹس منیب اختر کی جانب سے دونوں ایڈہاک ججوں کے ناموں کی مخالفت کی گئی تاہم جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس یحیی آفریدی نے جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی مخالفت کی اور مقف اختیار کیا کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل انکار کر چکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کے نام پر جسٹس منیب اختر کے علاوہ کمیشن کے تمام ارکان نے اتفاق رائے کیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کا نام 3-6 کی اکثریت سے منظور ہوا جبکہ مظہر عالم میاں خیل کی جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اور جسٹس یحیی آفریدی نے مخالفت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔