اسلام آباد:ایوان صدرمیں اہم بیٹھک آج ہونے جارہی ہے، مسلم لیگ (ن) کا 6 رکنی وفد صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی قائد کو آئینی و قانونی معاملات پر بریفنگ دے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم راہنماؤں کی آج پیپلز پارٹی قائدین سے ملاقات ایوان صدر میں ہوگی۔
مسلم لیگی وفد صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی قائدین کو آئینی و قانونی معاملات پر بریفنگ دے گی۔
مسلم لیگ ن کے وفد میں اسحاق ڈار ، ایاز صادق ، اعظم نزید تارڑ ، عطا تارڑ شامل ہوں گے جبکہ کاٹارنی جنرل ، احد چیمہ بھی وفد میں شامل ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے نیّر بخاری ، شیری رحمان ، فاروق نائیک اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی آج اہم بیٹھک، آئینی و قانونی معاملات پر بریفنگ دی جائے گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
