Wednesday, December 24, 2025
ہومبریکنگ نیوزالیکشن منسوخ کرنیکی بات ہو رہی ہے، ایسی صورتحال کا بھرپور دفاع کرینگے : خواجہ آصف

الیکشن منسوخ کرنیکی بات ہو رہی ہے، ایسی صورتحال کا بھرپور دفاع کرینگے : خواجہ آصف

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہیکہ ملک میں الیکشن منسوخ قرار دیے جانے کی بات ہو رہی ہے، سرگوشیاں یہ بھی ہو رہی ہیں کہ اکتوبر میں عدالت میں الیکشن سے متعلق درخواست آجائے تو نمٹ لیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر یقینی ماحول ہے جس میں سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ عدلیہ کا بھی حصہ ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الیکشن منسوخ کرنے کی بات ہو رہی ہے مگر ہم ایسی کسی صورت حال کا بھرپور دفاع کریں گے، الیکشن کے نتیجے میں ہمیں جو اسپیس ملی ہے اس کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، اس سلسلے میں ہمارے پاس جو جو دوا موجود ہے، استعمال کریں گے۔

اس کے علاوہ خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں آئینی میلٹ ڈاون کا خطرہ ہے، فچ نے اپنی رپورٹ میں 18ماہ میں حکومت کے خاتمے سے متعلق جو بات کی ہے، اس میں وزن ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت میں شامل ہونے کے لیے لوگ تیار بیٹھے ہیں۔ خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا وقت سے پہلے اعلان کردیا گیا، اتحادیوں سے مشاورت ضروری ہے ، ان سے مشاورت نہیں کی گئی، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔