Sunday, March 15, 2026
ہومٹاپ سٹوریبجلی کی قیمتوں کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کی تیاریاں

بجلی کی قیمتوں کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد( آئی پی ایس ) بجلی کی قیمتوں کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 تاریخ سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 7 روپے اور 68 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافے کا امکان ہے۔

قیمتوں میں اضافہ 16 جولائی سے شروع ہو کر آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273.29روپے اور ڈیزل کی قیمت 281.17 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ یکم سے 15 جولائی تک پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے ہوگئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔