Tuesday, February 17, 2026
ہومپاکستانسپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے خلاف چارج شیٹ ہے، حافظ حمداللہ

سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے خلاف چارج شیٹ ہے، حافظ حمداللہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے رہنما حافظ حمداللہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ فیصلے سے ثابت ہوتا ہے الیکشن کمیشن نے غیر آئینی فیصلہ دیا تھا۔ فیصلے سے الیکشن کمیشن کی اخلاقی، قانونی اور آئینی حیثیت مشکوک ہوگئی۔ حافظ حمداللہ نے کہا الیکشن کمیشن 8 فروری کو صاف و شفاف الیکشن منعقد کرانے میں ناکام ہوچکا تھا۔ انھوں نے کہا جے یو آئی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل میں نہیں جائے گی۔ جے یو آئی پی ٹی آئی کے ساتھ خیرسگالی کا اظہار کرتی ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا جے یو آئی مٹھائی بانٹنے اور کھلانے کی جشن میں شریک نہیں ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔