برمنگھم (سب نیوز)ورلڈ کرکٹ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 20رنز سے ہرا دیا،ویسٹ انڈیز چیمپئنز199رنزکے تعاقب میں 178رنزپرڈھیر ہو گئی ۔
نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم 199رنز کے ہدف کے تعاقب میں 178رنز پر آوٹ ہوگئی، ایشلے نرسے 36، ڈیوائن اسمتھ 22 اور کرس گیل 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔پہلے سیمی فائنل میں اوپنر شرجل خان صفر، صہیب مقصود ایک اور شعیب ملک بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، جس کے بعد کپتان یونس خان اور کامران اکمل نے اسکور 89 تک پہنچایا، کامران اکمل 46 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
ایونٹ کے بڑے مقابلے میں شاہد آفریدی 1اور مصباح الحق بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے جبکہ دوسری طرف یونس خان نے 45 گیندوں پر 65 رنز کی باری کھیلی۔گرین شرٹس کی طرف سے عامر یامین 40 اور سہیل تنویر 33 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ فیڈل ایڈروڈز نے 3 اور سلیمان بین نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
جواب میں ویسٹ انڈین چیمپیئنز کی پہلی وکٹ پر 31 پر گری، کرس گیل 22 رنز بناکر آوٹ ہوئے، والٹن نے 19 اور اسمتھ نے 26 رنز بنائے، ایشلے نرس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، ریاد ویمرٹ نے نو گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈین چیمپیئنز آخری اوور میں 178 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، سہیل خان نے 4 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔
پاکستان ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
