Friday, May 9, 2025
ہومبریکنگ نیوزباجوڑ میں ہماری ناکامی بیانیے سے دوری کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی رکن کی اے این پی کو مبارکباد

باجوڑ میں ہماری ناکامی بیانیے سے دوری کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی رکن کی اے این پی کو مبارکباد

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنیداکبر نے باجوڑ میں خیبرپختونخوا اسمبلی نشست جیتنے پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو مبارکباد دی ہے۔گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجیکے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نثار باز 11 ہزار926 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے۔

آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10 ہزار 622 ووٹ لے کر دوسرے جب کہ جماعت اسلامی کے عابد خان 10 ہزار 593 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے اور سنی اتحاد کونسل کے راحت اللہ 7 ہزار 146 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر آئے۔اب پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے اے این پی امیدوار نثاربازکو الیکشن جیتنے پرمبارک باد دی اور کہا کہ باجوڑ میں پی ٹی آئی کی ناکامی اپنے بیانیے سے دوری کا نتیجہ ہے۔ باجوڑ میں ہماری ناکامی بیانیے سے دوری کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی رکن کی اے این پی کو مبارکباد

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔