Wednesday, December 24, 2025
ہومپاکستانراولپنڈی ، 24سالہ کیپٹن محمد اسامہ شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا،وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

راولپنڈی ، 24سالہ کیپٹن محمد اسامہ شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا،وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد (سب نیوز)شمالی وزیرستان میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، شہید کے لواحقین اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو متحد ہو کر مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے مکمل شکست دی جائے گی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں کیپٹن محمد اسامہ شہید ہوگئے جب کہ 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید جھڑپ کے دوران فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کی قیادت کرنے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔