لاہور(سب نیوز)وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے اظہر اقبال چوہدری کو پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی ) کا ایگزیکٹو ممبر مقرر کر دیا ، اس حوالے سے وزارت صنعت و تجارت کی طرف سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا
اظہر اقبال چوہدری تقرری کے دوران تنخواہ و مراعات نہیں لیں گے ۔ اظہر اقبال چوہدری نے ایگزیکٹو ممبر تعینات کئے جانے پر چوہدری شافع حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی تمام کوششیں صوبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے بروئے کار لائوں گا اور کاروبار دوست اقدامات سے ملک کی بنیادوں کو مضبوط کرینگے ۔ واضح رہے کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے اظہر اقبال چوہدری طویل عرصے سے مسلم لیگ ق کے ساتھ وابستہ ہیں اور انکی خدمات کو پارٹی میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔
