Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستاندفاتر اور رہائشی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال رسک قرار دیدیا گیا ، ایڈوائزری جاری

دفاتر اور رہائشی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال رسک قرار دیدیا گیا ، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )دفاتر اور رہائشی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال رسک قرار دے دیا گیا۔سی سی ٹی وی کیمروں کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے انٹرنیٹ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے۔

ایڈوائزری میں سی سی ٹی وی کیمروں کو ریموٹ ایکسیس نہ دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی رسائی کو چند افراد تک ہی محدود رکھنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین سی سی ٹی وی کیمروں کا رسپانس پلان مرتب کرکے رکھیں اور سی سی ٹی وی وینڈرز کی جانب سے جاری سکیورٹی ایڈوائزری پر عملدرآمد بھی کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔