Tuesday, December 23, 2025
ہومپاکستانکار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ، شیخ رشید احمد کو بری کر دیا گیا

کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ، شیخ رشید احمد کو بری کر دیا گیا

مری(سب نیوز)تھانہ مری کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بری کردیا۔

شیخ رشید کیخلاف کار سرکار میں مداخلت، پولیس کو یرغمال بنانے، وردیاں پھاڑنے کا الزام تھا، شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ اور ماجد نور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو باعزت بری کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔