اسلام آباد(سب نیوز)چیف کمشنر وچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر جھنگی سیداں مین سی ڈی اے زمین پر قائم بخاری شیل پٹرول پمپ کو سیل کردیا گیاہے۔
منگل کو ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمدآصف کی نگرانی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا انعقاد کیا گیا،آپریشن میں سی ڈی اے لینڈڈائریکٹوریٹ کے تحصیلدار مرزا سعید اختراور انفورسمنٹ عملہ شریک تھا۔آپریشن کے دوران جھنگی سیداں میں سی ڈی اے زمین پر قائم بخاری شیل پٹرول پمپ کو سیل کردیا گیاہے، سرکاری اراضی پر غیر قا نونی طور بنایا گیا پیٹرول پمپ سربمہرکردیا گیا ، آپریشن کے نتیجے میں 3کنال سرکاری اراضی واگزارکروا لی گئی ۔ حکام کے مطابق سرکاری اراضی پر کی گئی تعمیرات کے خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔
