Monday, December 22, 2025
ہومبریکنگ نیوزکال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے خود اس زد میں آئیں گے: اپوزیشن لیڈر

کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے خود اس زد میں آئیں گے: اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حساس ادارے کو کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے کل خود کال ٹریسنگ کی زد میں آئیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمرایوب نے کہا کہ کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے جیل جائیں گے، اسی قانون کے ذریعے آصف زرداری، نواز شریف ، شہباز شریف، بلاول اور مریم جیل جائیں گے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے سب عدالتوں میں پھرتے نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے آج ہی حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔